پاكستان ؛ پنجاب اسمبلی میں قرآن كو تعليمی نصاب میں شامل كرنے كی منظوری

IQNA

23:55 - March 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2288317

پاكستان ؛ پنجاب اسمبلی میں قرآن كو تعليمی نصاب میں شامل كرنے كی منظوری

بين الاقوامی گروپ : ٦ مارچ كو پاكستان كی پنجاب اسمبلی میں قرآن كو تعلیمی نصاب میں شامل كرنے کی ايك قرارداد كو متفقہ طور پر منظوركر ليا گيا ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ «Dawn»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قانون كی بنياد پر پنجاب كے تمام تعليمی ادارے قرآن كريم اور رسول اكرم﴿ص﴾ كی احاديث كو اپنے تعليمی نصاب میں شامل كرنے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے كہ یہ قرارداد مسلمان يونين كی جانب سے اسمبلی میں پيش كی گئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ قرارداد کو پیش کرنے کا مقصد قرآنی تعليمات كے فروغ اور جوان نسل كو قرآن کے بارے میں مزید آگاہی فراہم كرنا ہے۔
967105
نظرات بینندگان
captcha