لاہور میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ممالك میں شائع كیے گئے قرآنی نسخے ان ممالك كی جانب سے قرآن كی طرف خصوصی توجہ كی نشاندہی كرتے ہیں ۔ لاہور میں ايرانی كلچرل سينٹر كی جانب سے منعقدہ قرآنی نمائش میں ايك سٹال اسلامی ممالك میں شائع كیے گئے قرآنی نسخوں كے لیے مختص كيا گيا ہے اس سٹال پر مختلف قسم كے ديدہ زيب قرآنی ایڈيشنز نمائش کے لیے ركھے گئے ہیں ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، قرآنی نمائش كے اس حصے میں پاكستان ، سعودی عرب ، لبنان ، ايران ، شام ، مصر اور ديگر اسلامی ممالك میں شائع كیے گئے قرآنی نسخوں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے جن میں سے ہر نسخہ بہت سی منفرد خصوصیات كا حامل ہے ۔
968418