ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Dawn»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پاكستان میں يوم "عظمت قرآن كريم " كے موقع پر جماعت "اہل حديث" كی كوششوں سے ملك بھر میں احتجاجی مظاہروں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
پشاور میں پاكستان مسلم يونين (APML) كی جانب سے بھی مظاہروں كا انعقاد كيا گيا جن میں شرکت کرنے والے مظاہرین نے قرآن كی بےحرمتی كے خلاف شديد نعرہ بازی كی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ پاكستان كی جماعت الدعوۃ اور جمعيت اسلام نے بھی مختلف شہروں میں اس دن كی مناسبت سے الگ الگ احتجاجی ريلياں منعقد كی ہیں ۔
968985