جرمنی ؛ يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كا آغاز

IQNA

جرمنی ؛ يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كا آغاز

23:49 - March 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2291342
بين الاقوامی گروپ : تركی كی سب سے بڑی تجارتی كمپنی كے تعاون سے جرمنی كے شہر "كلن" میں يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی كی سب سے بڑی تجارتی كمپنی نے جرمنی كے شہر "كلن" میں يورپ كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير كی ذمہ داری اٹھائی ہے ۔
واضح رہے كہ اس مسجد كی تعمير پر ۳۴ ملين يورو سے زائد رقم خرچ كی جائے گی جبكہ یہ مسجد يورپ میں تعمير ہونے والی ہزارویں مسجد ہوگی ۔
مسجد كے ٹرسٹيز بورڈ كے صدر نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اس مسجد میں ۲ ہزار نمازيوں كی گنجائش ہوگی اسی طرح یہ مسجد جرمنی میں مقيم ۴ ملين مسلمانوں کے لیے قيمتی خدمات فراہم كرے گی ۔
969999
نظرات بینندگان
captcha