ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات كی خبر رساں ايجنسی "وام"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عرب ليگ نے ان حملات كی پرزور مذمت كرتے ہوئے بين الاقوامی اداروں سے اپيل كی ہے كہ اسرائيل كو فلسطينی عوام پر ظلم و ستم سے باز ركھنے كے لیے سنجيدہ اقدامات كریں ۔
واضح رہے كہ مصرنے بھی غزہ پر اسرائيلی حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے ان كو فورا روكنے كا مطالبہ كيا ہے دوسری طرف مصری وزير خارجہ نے اعلان كيا ہے مصر كو اسرائيلی حملوں پر شديد تشويش لاحق ہے اور ان حملات كو ركوانے كی خاطر اس وقت بين الاقوامی اداروں كے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہے۔
969340