لاہورمیں تبريز كی اسلامی ہنر يونيورسٹی كے ماہر "داود صابری" نے لاہور میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے نامہ نگار كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : تبريز يونيورسٹی كے فیکلٹی آف کارپیٹس سے تعلق ركھنے والے ہنر مندوں كے توسط سے تیار کی گئی اس نفيس قرآنی قالين كا شمار عالم اسلام اور تشيع كے بے مثال شاہکاروں میں ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ اس قرآنی قالین پر شروع سے آخر تک پورا قران دلکش انداز سے بنا گیا ہے
رپورٹ كے مطابق داود صابری نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن ، لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر اور قرآنی نمائش كے انعقاد میں زحمت اٹھانے والے تمام افراد كے ساتھ ساتھ پاكستانی عوام كا شكریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس نمائش میں ايران كے باقی قيمتی آثار كے ہمراہ عالم اسلام اور تشيع كے اس بے مثال ہنر كو پيش كرنے كا موقع فراہم كيا ہے ۔
969062