ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ مصری مظاہرين نے گذشتہ روز بعد از ظہر كنكٹریٹ كی ركاوٹوں كو عبور كرتے ہوئے امريكی سفارت خانے كا محاصرہ كرليا۔ یہ سفارت خانہ التحرير اسكوائر كے ساتھ گارڈن سٹی میں واقع ہے۔ مظاہرين امريكی سفير كے مصر سے اخراج كا مطالبہ كررہے تھے۔
مصری دارالحكومت كے عوام نے امريكی حكومت كے داخلی امور میں مداخلت كی مذمت كرتے ہوئے امريكہ سے روابط ختم كرنے كا مطالبہ كای ہے۔ مظاہرين نے مطالبہ كيا ہے كہ مصری گروپوں كو خفیہ فنڈز دينے والے اميريكيوں كو واپس لايا جائے اور ان پر مقدمہ چلايا جائے۔
يادرہے كہ 16 امريكی باشندے جو مصری گروپوں كو خفیہ مالی امداد دينے كے الزام میں متہم تھے، مصری عدالت سے ضمانت كے بعد مصر سے نكل گئے ہیں۔
973119