فلسطينی علماء كی جانب سے عالمی قدس ريلی میں شركت كی اپيل

IQNA

فلسطينی علماء كی جانب سے عالمی قدس ريلی میں شركت كی اپيل

23:47 - March 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2295278
بين الاقوامی گروپ : 24 مارچ كو فلسطينی علماء نے غزہ میں پريس كانفرنس كے دوران عوام سے عالمی قدس ريلی میں وسيع پيمانے پر شركت كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ میں جمعيت علماء اسلام كے رہنما "سالم سلامہ" نے متعدد فلسطينی علماء كی موجودگی میں منعقد ہونے والی پريس كانفرنس كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ علماء ، مفكرين اور مسلمانوں كا فريضہ ہے كہ ۳۰ مارچ كو منعقد ہونے والی عالمی قدس ريلی میں بڑھ چڑھ كر حصہ لیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ۳۰ مارچ كا دن عالمی قدس ريلی كے انعقاد كا دن ہے اوردنيا بھر سے اس ريلی میں شركت كرنے والے مختلف ممالك كے باشندے خود كو قدس كے نذديك ترين نقطے تك پہنچائیں گے۔
سالم سلامہ نے علماء سے اپيل كی ہے كہ ريلی میں باقی لوگوں كی نسبت آپ كی حركت نماياں اور پيش پيش ہونی چاہيئے اسی طرح قدس كی طرف دنيا بھر سے آنے والے ان افراد كی ہمراہی كی ہر ممكن كوشش كرنی چاہیئے ۔
974955
نظرات بینندگان
captcha