تيونس ؛ قومی پرچم میں "لا الہ الا اللہ " کے اضافے كی تجويز

IQNA

تيونس ؛ قومی پرچم میں "لا الہ الا اللہ " کے اضافے كی تجويز

23:16 - April 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2296705
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی قومی ، ثقافتی اور وحدت پسند پارٹی نے ملك كے قومی پرچم میں كلمہ "لا الہ الا اللہ" كے اضافے كی تجويز پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «tunisienumerique»، تيونس قومی ، ثقافتی اور وحدت پسند پارٹی كے نمائندے "ابرہيم حمدی" نے ملك كے متعدد وزراء سے ملاقات كے دوران اپيل كی ہے كہ قومی پرچم میں كلمہ "لا الہ الا اللہ" كو اضافہ كرنے كی تجويز كا جائزہ ليا جائے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ تيونس ايك اسلامی ملك ہے اور عوام كی قومی اور دينی شناخت كے مدنظر اسلام اور مسلمانوں كے لیے اپنی حمايت كے اظہار كی خاطر قومی پرچم میں كلمے كا اضافہ كرنا چاہيئے ۔
قابل ذكرہے كہ اس ركن پارليمنٹ نے قانون ساز اسمبلی میں اس منصوبے کو مورد نظر قرار دینے کی درخواست پيش كی ہے اور ملك كے عوامی انقلاب كی حمايت كے لیے پرچم میں موجود چاند كے نشان پر كلمہ "لا الہ الا اللہ " كو تحریر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
976928
نظرات بینندگان
captcha