ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ felesteen.ps، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس كے مفتی اعظم اور فتوی كی سپريم كونسل كے صدر "شيخ محمد حسين" نے پرنٹنگ كی غلطيوں كی وجہ سے ايك قرآنی نسخے پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
شيخ محمد حسين نے كہاہے كہ اس قرآن ی نسخے كی صفحہ ۳۰۳ میں سورہ كہف كی آيت نمبر ۸۴ "إِنَّا مَكَّنَّا لَهُ فِی الْأَرْضِ وَآتَیْنَاهُ مِن كُلِّ شَیْءٍ سَبَبًا" میں پرنٹنگ كی غلطی ہے اور لفظ "سببا" كو "سيبا" لكھا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ قرآنی نسخہ مصر كے علاقہ "المنصورہ" میں موجود پبلشر سينٹر "الايمان" كے توسط سے شائع كيا گيا ہے اور 1/8/2006 كو الازہر كے تحقيقاتی سينٹر كی جانب سے ١۲۴ شمارہ كے ساتھ منظوری دی گئی ہے
976949