ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Gulf Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عيث مبارك علی عمران الكواری نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا : اس نمائش كے انعقاد كا ہدف قرآنی خطاطی كے ديدہ زيب ڈيزائنوں كے ذريعے قرآنی زبان كی خوبصورتی كو نماياں كرنا ہے ۔
اس نمائش میں مشہور و معروف شامی خطاط عبيدہ البنكی ، اور قطر كے ممتاز خطاطوں پر مشتمل ایک گروپ كے علاوہ فرانس اور جاپان سے تعلق ركھنے والے مری كٹرين اور ہارومی ہوريكومی جيسے خطاطوں كے پاروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
قطر كے وزير اوقاف اور مذہبی امور نے زور ديا ہے كہ اس قسم كی نمائش كا انعقاد اسلامی اقدار اور زيبا شناسی كی ترويج كے لیے مؤثر اقدام ہے اور قرآنی آيات میں تدبر اور حفظ كی سنت كے احيا كا بہترين ذريعہ ہے ۔
977009