تيونس اور اسرائيل كے درميان تعلقات كی بحالی نامکن ہے

IQNA

تيونس اور اسرائيل كے درميان تعلقات كی بحالی نامکن ہے

23:56 - April 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2298447
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی اسلامی جماعت "النھضة" كے رہنما نے اس بيان كے ساتھ كہ اسرائيل كے ساتھ تعلقات كی بحالی ناممكن ہے تيونس كی جانب سے اسرائيل كے ساتھ معمول كے تعلقات كی مخالفت كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الدستور" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١ اپريل كو "راشد الغنوشی" نے تيونس كے شمال مغربی علاقہ "بجہ" میں اپنے خطاب كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ تيونس اور اسرائيل كے درميان معمول كے تعلقات كی بحالی نا ممكن ہے ۔
الغنوشی نے تيونس میں "زمين كا دن" كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پرگرام كے دوران تاكيد كی ہے كہ تيونسی عوام كی دشمنی یہوديوں سے نہیں بلكہ صیہونیوں سے ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ تيوس كے سابق آمر اور اسرائیل کے زر خرید غلام زين العابدين بن علی نے ہمیشہ مسئلہ فلسطين كے ساتھ خيانت كی ہے ۔
977042
نظرات بینندگان
captcha