امريكہ ؛ سياہ فام مسلمانوں كے حالات زندگی كا جائزہ ليا جائے گا

IQNA

امريكہ ؛ سياہ فام مسلمانوں كے حالات زندگی كا جائزہ ليا جائے گا

23:54 - April 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2299596
بين الاقوامی گروپ : ۷ سے ۸ اپريل تك افريقہ – امريكہ يونيورسٹی كے مطالعاتی ڈپارٹمنٹ میں ايك نشست كے دوران امريكہ كے سياہ فام مسلمانوں كے حالات كا جائزہ ليا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islamicstudies.harvard»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہارورڈ يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی مركز كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نشست كا ہدف امريكہ كے افريقی امريكن مسلمانوں كے حالات اور تجربات كا جائزہ لينا ہے ۔
اس كانفرنس كے دوران امريكہ میں افريقی مسلمانوں كے حالات زندگی ، سياہ فام مسلمانوں كو درپيش مشكلات ، سياہ فام مسلمان خواتين كی سماجی حالت ، افريقی امريكن شيعہ معاشرے ، اسلام كی نگاہ سے افريقی امريكن ثقافت ، اسلامی معاشرے میں قيادت كے نئے نمونے اور افريقی امريكن معاشروں میں اسلامی قيادت جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
980149
نظرات بینندگان
captcha