ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرین کی حزب "الوفاق" کے رکن مجيد ميلاد نے زور ديا ہے كہ سال ۲۰۱۲ء میں اسلامی جماعت "الوفاق" كی جانب سے منعقد ہونے والی كانفرنس بحرينی حكام اور "سپرجزيرہ" سے موسوم عرب ممالك كی فوجوں كے لیے بہت اہم پيغامات پر مشتمل تھی جن میں سے ايك پيغام بحرين كے آئندہ انتخابا ت میں حزب "الوفاق" کی مشروط شركت سے مربوط تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس كانفرنس میں ہم نے مطالبہ کیا تھا كہ حزب "الوفاق" بحرين میں حاكم نظام کی سرنگونی کے بعدہی انتخابات میں شركت كے لیےاپنے اميدواروں كی فہرست جاری كرے گا ۔
انہوں نے اس بات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے کہ بعض لوگ کے مطابق انتخابات میں حزب الوفاق كی شركت حكومت كو قانونی حيثيت دینے کے برابر ہے واضح کیا : حزب "الوفاق" آل خلفیہ کی سرنگونی اور حالیہ پارليمنٹ كے انحلال تك كسی صورت بھی انتخابات میں شركت نہیں كر گی ۔
977543