بلغراد؛ يورپ میں مذہبی حقوق اور آزادی كے موضوع پر علاقائی كانفرنس

IQNA

بلغراد؛ يورپ میں مذہبی حقوق اور آزادی كے موضوع پر علاقائی كانفرنس

21:32 - April 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2303028
بين الاقوامی گروپ: سربيا كے دارالحكومت بلغراد میں 27 اپريل كو يورپ میں مذہبی حقوق اور آزادی كے موضوع پر علاقائی كانفرنس ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بلغراد میں قم مذہبی سنٹر كے ركن سعيد خليل اويج نے بتايا كہ یہ كانفرنس جرمن فاؤنڈيشن "كانراڈ ڈئر" اور بلغراد عيسائی ثقافتی مركز كے تعاون سے منعقد ہوگی جس میں عيسائی اور مسلمان مذہبی سكالرز شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا ان دو مذہبی ثقافتی مراكز كے تعاون سے آئندہ سال مارچ میں ايك اور كانفرنس منعقد ہوگی جس كا موضوع دين، سيكولرز اور لورازم ہوگا جس میں جرمنی ، سلووينيا اور كروشيا كی يونيورسٹيز كے برجستہ اساتيد مقالات پيش كریں گے۔
983360
نظرات بینندگان
captcha