فن لينڈ كی انجمن اسلامی كی طرف سے شيعہ مراجع تقليد كے نمائندوں پر حملوں كی مذمت

IQNA

فن لينڈ كی انجمن اسلامی كی طرف سے شيعہ مراجع تقليد كے نمائندوں پر حملوں كی مذمت

22:14 - April 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2303049
بين الاقوامی گروپ: فن لينڈ كی اسلامی مراكز كی شيعہ انجمن نے بيانیہ جاری كيا ہے كہ شيعہ مراجع تقليد كے نمائندوں پر عراق كے مختلف شہروں میں حالیہ حملوں كی مذمت كرتے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "صوت العراق" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیہ میں آيا ہے عراق كے مختلف شہروں میں شيعہ مراجع تقليد كے نمائندوں پر حالیہ حملے ہوئے ہیں جن میں آخری حملہ سيد محمد صافی كے گھر پر بم دھماكہ ہوا۔ موصوف آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی كے جنوب كربلا كے نمائندے تھے۔
فن لينڈ كے شيعہ اسلامی مراكز كی انجمن تامبرا میں اس بات كی تاكيد كی ہے كہ حالیہ دہشت گرد حملے عراق كی دينی قيادت كی بے حرمتی ہے ان حملوں كے ذريعہ عراق كی مظلوم ملت كے درميان فتنہ پھيلانا ہے۔ اس طرح آيت اللہ سيد محمد باقر الصدر كے مزار پر ہونے والے بم دھماكے كی بھی مذمت كرتے ہیں۔
983711
نظرات بینندگان
captcha