الازہر يونيورسٹی؛ وہابی سیٹلائٹ چينل كی طرف سے اہل تشيع كی بے حرمتی كرنے پر مذمت

IQNA

الازہر يونيورسٹی؛ وہابی سیٹلائٹ چينل كی طرف سے اہل تشيع كی بے حرمتی كرنے پر مذمت

20:31 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307075
بين الاقوامی گروپ: الازہر يونيورسٹی كے اساتذہ نے وہابی سیٹلائٹ چينل "المجد" كی طرف سے اہل تشيع كی بے حرمتی كرنے كی مذمت كی ہے اور اسے مسلمانوں كے درميان تفرقہ پھيلانے كی كوشش قرار ديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "altwafoq" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے اساتذہ نے "المجد" سیٹلائٹ چينل پر پردے كے مسئلے پر شيعہ اور اہل سنت كے موازنہ كو مسلمانوں كے درميان تفرقہ اور فتنہ پھيلانے كی كوشش قرار ديا ہے۔
انہوں نے كہا المجد چينل والوں كيلئے بہتر یہ ہے كہ پردے كے مسئلے كا اسلامی نقطہ نظر بيان كریں، نہ كہ شيعہ و سنی كے ذريعہ امت اسلامی میں فتنہ پھيلائیں۔
الازہر يونيورسٹی كے استاد محمد الدسوقی نے كہا كہ سیٹلائٹ چينل كے حكام مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كا كام كرتے كيونكہ مسلمانوں كے بنيادی اصول مشتركہ ہیں سب كو ايك كلمہ كے گرد جمع ہونا چاہئے۔
الازہر يونيورسٹی كی سياسيات كے ڈيپارٹمنٹ كی استاد نادیہ مصطفی نے كہا كہ یہ فرقہ باز چينل امريكی فوج كے عراق پر قابض ہونے كے بعد امريكيوں كے توسط سے تاسيس ہوا تھا اور انہی كے ايجنڈے كے مطابق مسلمانوں كے درميان نفرت پھيلانے كا كام كررہا ہے۔
987575
نظرات بینندگان
captcha