آل خليفہ حكومت نے عوامی مظاہروں كی بين الاقوامی كوريج كے خوف سے صحافيوں كے ويزے منسوخ كردئیے

IQNA

آل خليفہ حكومت نے عوامی مظاہروں كی بين الاقوامی كوريج كے خوف سے صحافيوں كے ويزے منسوخ كردئیے

22:20 - April 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2309400
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی آل خليفہ حكومت نے "فارمولہ 1" ريس كے دوران عوامی احتجاج كی بين الاقوامی كوريج كے خوف سے بين الاقوامی صحافيوں كو اس ريس كی كوريج كيلئے ويزا دينے سے انكار كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "sport.ahram" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے بحرينی حكومت نے غير ملكی نامہ نگاروں اور فوٹو گرافرز كو "فارمولہ 1"ريس كی كوريج سے روك ديا ہے اور ان صحافيوں كو ويزا دينے سے انكار كرديا ہے۔
فرانس پريس جسے انٹر نيشنل فیڈريشن (AIT) كی اجازت حاصل تھی اسے بھی ويزا دينے سے انكار كرديا ہے۔ اسی طرح ايسوسی ایٹڈ پريس نے بھی اعلان كيا ہے كہ اس كے بھی دو نامہ نگاروں كو دبئی میں ويزا دينے سے انكار كرديا گيا ہے۔
990093
نظرات بینندگان
captcha