يونيورسٹيز كے طلاب بحرينی انسانی حقوق كے سرگرم كاركن كی رہائی كيلئے مظاہرہ كریں گے

IQNA

يونيورسٹيز كے طلاب بحرينی انسانی حقوق كے سرگرم كاركن كی رہائی كيلئے مظاہرہ كریں گے

23:03 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311126
بين الاقوامی گروپ: ہمارے ملك كے كچھ علماء اور يونيورسٹيز كے طلاب آج عصر كے وقت تہران میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے مظاہرہ كریں گے اور بحرينی انسانی حقوق كے سرگرم كاركن عبدالہادی الخواجہ كی آزادی كا مطالبہ كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Press Tv" سے نقل كيا ہے كہ یہ مظاہرے بحرينی انسانی حقوق كے سرگرم ركن كی حمايت میں ہے جو دو مہينوں سے آل خليفہ حكومت كی قيد میں بھوك ہڑتال كئے ہوئے ہیں۔
مظاہرين اس احتجاجی مظاہرے میں پر امن مظاہروں پر تشدد كی مذمت كریں گے اور عبدالہادی الخواجہ كی رہائی كا مطالبہ كریں گے۔
يادرہے كہ انقلاب بحرين كے آغاز سے ليكر آل خليفہ كی حكومت نے مظاہرين پر زبردست تشدد كيا ہے اس كی وجہ سے بہت سارے لوگ زخمی اور شہيد ہوگئے اور ہزاروں لوگ گرفتار ہوئے ہیں اور بہت سارے لوگوں كو نوكريوں سے نكال ديا ہے۔
991826
نظرات بینندگان
captcha