ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «AMEInfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس دبئی كے محکمہ اوقاف كی كوششوں اور اسلامی بنك "نور" اور "امارات " اسلامی بنك كے تعاون سے دبئی میں منعقد كی جارہی ہے ۔
واضح رہے كہ كہ اس كانفرنس كےدوران ۲۰ سے زائد ممالك من جملہ ؛ كينیڈا ، ليبيا ، مصر، تركی ، ملائيشيا ، نيوزيلينڈ ، آسٹريا سے تعلق ركھنے والے علماء اور ماہرين كی جانب سے تحقيقات اور مقالے پيش كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۲ اپريل كو اپنے كام كا آغاز كرنے والی یہ كانفرنس آج عصر كے وقت محكمہ اوقاف كے مضبوط فريم ورك تک رسائی كے لیے دنيا بھر میں اوقاف كے محکموں كی جانب سے اس شعبہ میں اٹھائے گئے بہترين اقدامات اور جديد ترين روشوں كا جائزہ لينے كے بعد اختتام پزيرہو گی ۔
992036