اٹلی كے صدر كی مسلم راہنماؤں سے ملاقات

IQNA

اٹلی كے صدر كی مسلم راہنماؤں سے ملاقات

23:32 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312046
بين الاقوامی گروپ: اٹلی كے صدر "جورجينا پولیٹانو" نے گذشتہ روز روم كی جامع مسجد كا دورہ كيا اور مسلمان راہنماؤں سے ملاقات كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (اينكا) نے "letempsdz" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كے صدر نے دارالحكومت روم كی بڑی مسجد كا دورہ كيا اسلامك سنٹر كے اراكين سے ملاقات میں تاكيد كی كہ مسلم كميونٹی كو اٹلی كے معاشرے میں ضمن ہونا چاہئے۔ انہوں نے كہا جيسا كہ آپ جانتے ہیں كہ میں نے ابھی اردن كا دورہ كيا ہے اور آئندہ ہفتوں میں تيونس كے دورے پر جاؤں گا اور ميری كوشش ہے كہ اٹلی اور اسلامی ممالك كے درميان تعلقات مضبوط ہوں۔
اسلامك سنٹر روم كے سربراہ صالح بن محمد الفہدی نے اٹلی صدر كو خوش آمديد كہا اور اپنی گفتگو میں اظہار كيا كہ ملك كی اعلی ترين شخصيت كا جامع مسجد كا دورہ حكومت كی حسن نيت كو ظاہر كررہا ہے اور مسلمانوں میں پر امن بقائے باہمی كی روح كو مضبوط كرنے میں مدد دے گا۔
992738
نظرات بینندگان
captcha