اسلام پسندوں كی طرف سے اسرائيل كو گيس كی فراہمی بند كرنے كا خير مقدم

IQNA

اسلام پسندوں كی طرف سے اسرائيل كو گيس كی فراہمی بند كرنے كا خير مقدم

11:09 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312165
بين الاقوامی گروپ: جماعت اسلامی مصر نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں اسرائيل كو گيس كی فراہمی كے معاہدے كی منسوخی كا خير مقدم كرتے ہوئے كہا كہ مصری گيس غزہ كو فراہم كی جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز جماعت اسلامی مصر نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں اس بات كی تاكيد كی گئی ہے كہ مصر كو بين الاقوامی معاہدوں كی پابندی كرنی چاہئے مگر وہ ظالمانہ معاہدے جو منصفانہ قوانين كے برعكس منعقد ہوں جن میں سے اہم معاہدہ اسرائيل كو گيس كی فراہمی كا تھا جس میں مصری گيس كو بہت معمولی قيمت پر تل ابيب كو فراہم كيا جارہا تھا یہ معاہدہ مصری شہريوں كيلئے فائدہ مند نہیں تھا ۔اس بيانیہ كے آخر میں كہا گيا كہ بہتر یہ ہے كہ مصری گيس ہمارے فلسطينی بھائيوں كيلئے فراہم كی جائے۔
992774
نظرات بینندگان
captcha