ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ڈپٹی آف ايگزيكٹو كونسل "شيخ نبيل قاووق" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ سال ۲۰۰٦ء كی نسبت اس وقت حزب اللہ كی طاقت میں كئی گنا اضافہ ہو چكا ہے اور حزب اللہ كے مجاہدين اسرائيل كو نيست و نابود كرنے كے لیے مكمل طور پر آمادہ ہیں ۔
انہوں نے بعلعلبك میں سن تكليف تك پہنچنے والی طالبات كے اعزاز میں منعقدہ تقريب كے دوران اعلان كيا ہے كہ لبنان پر اسرائيلی حملے كی صورت میں حزب اللہ صیہونی حكومت كو عظيم شكست سے دوچار كرنے كے لیے تيار ہے۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ مزاحمت نے لبنانی عوام كو كئی كاميوبيوں كا تحفہ ديا ہے اور سال ۲۰۰۰ء اور ۲۰۰٦ء كے دوران امت اسلامیہ كو كرامت اور عزت كے راستے اور اسرائيل كو شكست اور ذلت كے راستے پر لا كھڑا كيا ہے ۔
995969