مصر میں سعودی عرب كا سفارت خانہ بند

IQNA

مصر میں سعودی عرب كا سفارت خانہ بند

23:34 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314697
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز قاہرہ میں سعودی عرب كا سفارتخانہ بند كرديا گيا یہ اقدام سعودی بادشاہ كی توہين كے الزام میں گرفتار مصری وكيل كی رہائی كيلئے كئے جانے والے احتجاجی مظاہروں كے بعد كيا گيا ہے۔
ايران كی قرانی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار "دارالحياۃ" سے نقل كيا ہے سعودی عرب نے اپنے سفارت خانہ اور مصر كے دوسرے شہروں میں موجود قونصل خانے بند كردئیے ہیں۔
يادرہے كہ مصری عوام احمد الجيزاوی كی گرفتاری اور مصری باشندوں كے ساتھ بدسلوكی اور تشدد كے خلاف سفارت خانے كے سامنے احتجاجی مظاہرہ كررہے تھے۔
سعودی حكومت نے قاہرہ سے اپنا سفير مشورہ كيلئے واپس بلاليا اور كہا كہ عوام كے نامناسب روئیے كی و جہ سے سفارت خانہ اور قونصل خانے بند كردئیے ہیں ۔ حالانكہ مصری عوام انسانی حقوق كے وكيل احمد الجيزاوی كی غير منصفانہ گرفتار ی اور سينكڑوں گرفتار مصريوں كے ساتھ سعودی حكام كے ظالمانہ سلوك كے خلاف احتجاج كررہے تھے اور احمد الجيزاوی كی رہائی كا مطالبہ كررہے تھے۔
995397
نظرات بینندگان
captcha