كروشيا میں ايرانی فلم ميلے كا انعقاد

IQNA

كروشيا میں ايرانی فلم ميلے كا انعقاد

23:52 - April 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2315564
آرٹ و فن گروپ: كروشيا كے شہر ريكا میں 24 اپريل سے ايرانی فلم ميلے كا آغاز ہوچكا ہے اور یہ فلمیں كروشيا كے ثقافتی سينما گھر میں دكھائی جا رہی ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس ثقافتی ميلے میں رويا ہای خيس، خواب ہای دنبالہ دار، پرندہ كوچك خوشبختی وغيرہ كو انگريزی اور كروشين كے سب ٹائٹلز كے ساتھ پيش كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ كروشيا كے ثقافتی سينما گھر مختلف ممالك كی منتخب فلموں كو پيش كرتا ہے ۔ خانم درخشندہ كے فلمی آثار پر تنقيدی جائزہ كے علاوہ ايران میں سينما كے بارے میں بات ہوگی۔
ذرائع كا كہنا ہے كہ یہ فلمی ميلہ كروشيا سينما يونين كے تعاون سے منعقد كيا جارہا ہے۔
996453
نظرات بینندگان
captcha