سعودی ولی عہد كے خلاف انٹر نیٹ مہم شروع

IQNA

سعودی ولی عہد كے خلاف انٹر نیٹ مہم شروع

14:54 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316184
بين الاقوامی گروپ: سعودی سرگرم گروپ نے سعودی عرب كے ولی عہد نايف بن عبدالعزيز كے خلاف انٹر نیٹ مہم شروع كی ہے اور كہا ہے كہ ولی عہد سے بيعت نہیں كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "awasatbews" سے نقل كيا ہے كہ سعودی سرگرم گروپ نے انٹر نیٹ سائٹ سعودی عرب كی سياسی اور شہری حقوق فورم نے مہم كا آغاز كيا ہے جس میں ولی عہد نايف بن عبدالعزيز كے بادشاہ بننے كی صورت میں بيعت نہ كرنے كا اعلان كيا ہے۔
سعودی شہريوں نے انٹر نیٹ سائٹ پر جا كر حمايت میں دستخط كئے ہیں۔ اس فورم كا ركن فوزان الحربی نے سعودی حاكم خاندان سے مطالبہ كيا ہے كہ نايف بن عبدالعزيز سب سے زيادہ آمرانہ اور پر تشدد سياست ركھتا ہے اور ظالم اور جابر شخص ہے اس لئے اسے سعودی عرب كی بادشاہت نہ دی جائے۔ كيونكہ اسے بادشاہ بنانے سے ملك میں ظلم اور تشدد زيادہ ہوگا اور لوگوں كے سياسی اور سول حقوق سلب ہوں گے۔ اگر اسے بادشاہ بنايا گيا تو سعودی عوام اس كی بيعت نہیں كریں گے۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ یہ انٹر نیٹ مہم بڑی كاميابی سے چل رہی ہے۔
995894
نظرات بینندگان
captcha