ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے مشير نعيم قاسم نے گفتگو كرتے ہوئے كہا اگر كوئی تحريك گفتگو كرنا چاہتی ہے تو ہم بغير كسی شرط كے سياسی بات چيت كيلئے تيار ہیں ليكن اس بات چيت كی بنياد دشمنی نہیں بلكہ اخلاقی رابطہ ہونا چاہئے۔
انہوں نے شام اور عراق كے مسائل كو اسرائيل كی سازش قرار ديا ہے اور عرب دنيا اسرائيلی حكومت كی دشمنی كو بھول رہی ہے۔ انہوں نے شام میں ہونے والے دھماكوں كے بارے میں كہا اگر حزب اختلاف حكومت حاصل كرنے كيلئے ايسے اقدامات كرے گی تو حكومت حاصل كرنے كے بعد اس سے بڑے جرائم كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی سازشوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے كيونكہ صیہونی حكومت سازشوں كے ذريعہ بيت المقدس كا مسئلہ چلانا چاہتی ہے ليكن ہم دشمن كے مقابلہ كيلئے مكمل طور پر تيار ہیں۔
996415