موريطانیہ كے صدر نے اسلامی كتب كی بے حرمتی كرنے والوں كو سزا دينے كا مطالبہ كيا

IQNA

موريطانیہ كے صدر نے اسلامی كتب كی بے حرمتی كرنے والوں كو سزا دينے كا مطالبہ كيا

14:55 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316195
بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ موريطانیہ كے صدر محمد ولد عبدالعزيز نے گذشتہ روز اپنی گفتگو میں آزادی مزاحمت تنظيم كے راہنماؤں كے خلاف اسلامی كتب كی بے حرمتی كے جرم میں مقدمہ چلانے كا مطالبہ كرديا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "alakhbar" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ موريطانیہ كے صدر نے گذشتہ روز محل كے سامنے اسلامی كتب كی بے حرمتی كے خلاف جمع ہونے والے علماء، ائمہ جماعت اور شہريوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا حكومت اسلام اور قرآن كريم كے اصولوں كا دفاع كرے گی اور ہر فرد يا گروپ جو بھی بے حرمتی كرے گا اسے سزا دی جائے گی۔
انہوں نے مزيد كہا بيروم ولد عبيدی نے اسلامی كتب كو آگ لگا كر مسلمانوں كے اعتقادات پر حملہ كيا ہے اس كے خلاف سول اور شرعی قوانين كے مطابق مقدمہ چلايا جائے گا۔ موريطانیہ كی عوام كے مظاہروں كی وجہ سے حكام نے بيرام ولد اعبيدی كو گرفتار كرليا ہے۔
996341
نظرات بینندگان
captcha