اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے فلوریڈا میں قرآن كريم جلانے كی مذمت

IQNA

21:49 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316376

اسلامی تعاون تنظيم كی طرف سے فلوریڈا میں قرآن كريم جلانے كی مذمت

بين الاقوامی گروپ: اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے گذشتہ روز ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں امريكہ كے شہر فلوریڈا میں قرآن كريم كو دوبارہ جلانے كی شديد مذمت كی ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "oic-oic" سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے اپنے بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ فلوریڈا كے گينزول چرچ كے گستاخ پادری كی قرآنی بے حرمتی ، تعصب اور نفرت كی وجہ سے ہے اور یہ اقدام مذہبی اور اخلاقی اقدار كے مخالف ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس متعصبانہ اقدام كا رد عمل شديد نہیں ہونا چاہئے اور ايسا اقدام كرنے والے عوامل كے خلاف كاروائی ہونی چاہئے۔
سيكرٹری جنرل نے كہا ہمیں اميد ہے كہ دنيا كے صدور اور امريكا اس اقدام كی مذمت كریں۔ يادرہے كہ ٹيری جونز نے 28 اپريل كو قرآن كريم كے نسخوں كو دوبارہ آگ لگائی حالانكہ سيكورٹی فورسز وہاں موجود تھے ليكن انہوں نے اسے نہیں روكا۔
997351
نظرات بینندگان
captcha