ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ almasryalyoum، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس شيخ الازہر "احمد الطيب" كے علاوہ الازہر كے علماء اور طلباء كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے جو دو دن تك جاری رہے گی۔
اس كانفرنس كے آرگنائزر"عبد الدايم نصير" نے خيال ظاہر كياہے كہ اس كانفرنس كے دوران مختلف موضوعات من جملہ ؛ الازہر كی آزادی ، اس مركز كے قوانين اور تعلیمی حالت ، تدريس كے طريقہ كار اور مالی امكانات كے علاوہ درسی كتابوں كی حالت كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كانفرنس كے ضمن میں مختلف موضوعات كے جائزے كی خاطر تعليمی وركشاپوں كا اہتمام كيا جائے گا جبكہ كانفرنس كی آرگنائزنگ كمیٹی كی جانب سے ،ملک کے دانشوروں ، صدارتی اميدواروں اور سياسی جماعتوں كے سربراہوں كو بھی شركت كی دعوت دی گئی ہے ۔
997659