مختلف اديان كے راہنماؤں كا كينیڈا میں اجتماع

IQNA

مختلف اديان كے راہنماؤں كا كينیڈا میں اجتماع

23:56 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317337
بين الاقوامی گروپ: اسلامك سپريم كونسل آف كينیڈا اس سال گرميوں میں ايك كانفرنس كا انعقاد كرے گی جس میں اسلام عيسائيت اور یہوديت كے اديان سے تعلقات ركھنے والے رہنما شركت كریں گے۔
ايران كی قرآن خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "on islam" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس كا مقصد كينیڈا میں مذہب كا كردار اور مذہبی كمينٹر پر بين الاقوامی واقعات كے اثرات كا جائزہ لينا ہے۔ كينیڈا مسلمان عالم دين سيد سہروردی نے كہا ہم بہت عرصہ سے اس كانفرنس كے انعقاد كی كوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا میں گيارہ ستمبر كے حادثہ كے بعد بين المذاہب سرگرميوں میں مصروف ہوں اور ابھی تك 136 كانفرنس دنيا كے مختلف ممالك میں منعقد كرچكا ہوں۔ سہروردی نے كہا اس بار یہ كانفرنس اسلامك سپريم كونسل آف كينیڈا كے تعاون سے كينیڈا كے بڑے شہروں میں منعقد ہوگی۔ اس كا مقصد مختلف اديان كو اسلامی تعليمات سے بہت آشنائی كرانا چاہتے ہیں۔ كينیڈا كی جمعيت 32 ملين ہے اور اس میں 1.9 فيصد مسلمان ہیں عيسائيت كے بعد اسلام كينیڈا كا بڑا مذہب تصور كيا جاتا ہے۔
998303
نظرات بینندگان
captcha