پاكستان كی جانب سے فلوریڈا میں قرآن سوزی كی مذمت

IQNA

پاكستان كی جانب سے فلوریڈا میں قرآن سوزی كی مذمت

23:55 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318082
بين الاقوامی گروپ : پاكستان كی وزارت خارجہ نے ايك بيان صادر كيا ہے جس میں ملعون امريكی پادری "ٹيری جونز" كی طرف سے قرآن جلانے كی شديد مذمت كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «xinhua»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزارت خارجہ كے اس بيان میں واضح كيا گيا ہے كہ حكومت پاكستان ٹيری جونز كے اس شرپسندانہ اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اعلان كرتی ہے كہ اس قسم كی مذموم سرگرمیاں دنيا میں فقط تشدد اور نفرت كی ترويج كا باعث بنتی ہیں ۔
دفتر خارجہ كے بيان میں كہا گياہے كہ تمام اداروں ، تنظيموں اور حكومتوں كا فرض بنتا ہے كہ وسيع پيمانے پر باہمی مشاركت كے ذريعے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان اتحاد اور يكجہتی كے فروغ اور امن كے قيام كی كوشش كریں ۔
بيان كے آخر میں زور ديا گياہے كہ اس قسم كے اقدام مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان مشتركہ زندگی اور ہم آہنگی كو نقصان پہنچاتے ہیں لہذا سكيورٹی اداروں كو ان شرپسند عناصر كے خلاف كاروائی كرنی چاہيئے ۔
999509
نظرات بینندگان
captcha