ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مقابلوں کا آخری مرحلہ بحرينی بادشاہ كے زير نگرانی منعقد كيا جائے گا جس میں ٦٦ اميدوار﴿۳۳ طالبات ، ۳۳ طلباء﴾ آپس میں مقابلے كریں گے ۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے ١۰ مختلف شعبوں میں منعقد كیے جارہے ہیں جبكہ شعبہ حفظ كو حفظ كل قرآن ، ۲۰ جزء ، ١۰ جزء ، سورہ احقاف سے سورہ ناس تك ۵ جزء اور ۳ جزء پر مشتمل پانچ حصوں میں تقسيم كيا گياہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ، ان مقابلوں كی اعزازیہ تقريب ماہ رمضان میں ہونے والے مقابلوں كے اختتام پر منعقد کی جائے گی جس كے دوران ہر شعبہ میں پہلی تين پوزيشنیں لنے والے افراد كو قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا ۔
998505