عراقی خوشنويس دنيا كے سب سے بڑے قرآنی نسخے كی خطاطی كرے گا

IQNA

عراقی خوشنويس دنيا كے سب سے بڑے قرآنی نسخے كی خطاطی كرے گا

23:52 - May 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2318103
بين الاقوامی گروپ : عراق كے معروف خوشنويس "حسين الخراسان" نے كاغذ پر قرآنی آيات كی خطاطی كے ذريعے دنيا كا سب سے بڑا قرآنی نسخہ تيار كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «nowlebanon.com»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قرآن کی لمبائی ۵۵۰۰ سے ٦۰۰۰ میٹر تک ہو گی ۔
واضح رہے كہ الخرسان نے اس سال كے آخر میں يعنی جس سال نجف كوعالم اسلام كا ثقافتی مركز قرار ديا گيا تھا اس قرآنی نسخے كو مكمل كرنا تھا ليكن كچھ مشكلات كی وجہ سے اس كی تكميل میں تاخير ہو گئی ہے ۔
انہوں نے ايك ماہ قبل اپنے كام كا آغاز كيا تھا اوراب تك وہ قرآن كريم كے ١۳ صفحات مكمل كر چكے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ الخرسان كی عمر ۲۵ سال ہے جو بغداد يونيورسٹی كی فائن آرٹس فكيلٹی كے فارغ التحصيل ہیں ۔ انہوں نے ۹ سال كی عمر سے خطاطی كا آغاز كيا اور اب تك كئی ہنری نمائشوں میں شركت كر چكے ہیں ۔
999542
نظرات بینندگان
captcha