ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ شيخ حسن طراد كی نيم صدی كی علمی كاوشوں كی قدردانی كيلئے المصطفی انٹر نيشنل يونيورسٹی نے لبنان میں ايك تقريب كا اہتمام كيا۔ یہ تقريب لبنان كے شہر بيروت میں گذشتہ جمعرات 3 مئی كو منعقد ہوئی ۔ جس میں حزب اللہ اور تحريك آمل كے نمائندوں نے شركت تقريب سے خطاب كرتے ہوئے لبنان اور نجف كے حوزہ علمیہ میں شيخ حسن طراد كی علمی خدمات كی قدردانی كی اور مخصوصا اسلام كے فقہی نظام كے بارے میں ان كے كام كو كافی سراہا۔
المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے چانسلر آيت اللہ اعرافی نے مدارس دينیہ كا ذكر كرتے ہوئے كہا تاريخ شاہد ہے شيعہ مدارس دينیہ جابر حكومتوں كے مدمقابل دليرانہ موقف پر ڈٹے رہے ہميشہ كمزور اور مظلوم عوام كے حامی اور عقائد كے انحراف كا مقابلہ كرتے رہے ۔
يادرہے آيت اللہ شيخ حسن طراد لبنان كے ممتاز عالم دين بيس سے زيادہ كتابوں كے مولف اور آيت اللہ خوئی اور شہيد باقر الصدر كے شاگردوں میں سے ہیں۔
1000026