ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، خاندان آل رسول ﴿ص﴾ سے تعلق ركھنے والی "بی بی پاكدامن" كے نام سے مشہور حضرت رقیہ بنت علی﴿ع﴾ نے سال ۹ ہجری میں مدينہ سے ہجرت كی اور پاكستان كے مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے لاہور آ كر مقيم ہوئیں اور پوری زندگی لوگوں كی ہدايت میں مشغول رہیں ۔
بی بی﴿ع﴾ كی ياد منانے كی خاطر ۲ مئی كو لاہور كے "اواری" ہوٹل میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سينٹر اور بی بی كے مزار كی تعمير و ترقی كے لیے قائم كمیٹی كی كوششوں سے ۵۰۰ سے زائد سياسی ، مذہبی ، ثقافتی اور علمی شخصيتوں كی موجودگی میں "برصغير میں اسلام كی پہلی مبلغہ" كے عنوان سے كانفرنس كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
1000307