مسلمان مظاہرين كے ساتھ جرمن پوليس كی جھڑپیں

IQNA

مسلمان مظاہرين كے ساتھ جرمن پوليس كی جھڑپیں

14:27 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319547
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے مسلمانوں نے گذشتہ روز 5 مئی كو دائیں بازو كی شدت پسند پارٹی كے اسلام مخالف اقدامات كے خلاف احتجاجی مظاہرہ كيا جس پر جرمن پوليس اور مظاہرين كے درميان جھڑپیں ہوئیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "AP" سے نقل كيا ہے كہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سينكڑوں مسلمانوں نے جرمنی كے شہر بون كی سڑكوں پر دائیں بازو كی شدت پسند تنظيم كے حاميان كے خلاف اسلامی دشمن كی وجہ سے احتجاجی مظاہرہ كيا۔
ذرائع كے مطابق دائیں بازو كےشدت پسندوں اپنے مظاہرے میں اسلامی مخالف كارٹونوں پر مبنی پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جس كی وجہ سے مسلمانوں میں غصہ پھيل گيا۔
واضح رہے كہ ان جھڑپوں میں متعدد پوليس اہلكار بھی زخمی ہوئے ہیں اور پانچ افراد كو گرفتار كرليا گيا۔
1000910
نظرات بینندگان
captcha