بيت المقدس میں صیہونی عدالت پر فلسطينی پرچم نصب

IQNA

بيت المقدس میں صیہونی عدالت پر فلسطينی پرچم نصب

23:06 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319790
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز 5 مئی فلسطينی جوانوں كے ايك گروپ میں بيت المقدس میں واقع صیہونی عدالت پر فلسطين كا پرچم نصب كرديا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطينی نيوز ايجنسی "PNN" سے نقل كيا ہے گذشتہ روز صیہونی جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی حمايت میں مظاہرے كے دوران مظاہرين نے بيت المقدس میں صیہونی عدالت پر فلسطينی پرچم نصب كرديا۔ عينی شاہدين كے مطابق اسرائيلی جيلوں میں قيد فلسطينيوں نے 19 دن سے بھوك ہڑتال كر ركھی ہے ان سے يكجہتی كيلئے فلسطينی جوانوں نے مظاہرہ كيا۔
فلسطينی اراكين نے بھی ان مظاہروں میں شركت كی رام اور بانكس كے راستوں میں اسرائيلی پرچم نذر آتش كئے گئے۔ مظاہرين نے قيديوں كی رہائی اور مسلحانہ تحريك كی حمايت میں نعرے لگائے۔
1001028
نظرات بینندگان
captcha