ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سركاری نيوز ايجنسی "وام" سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے كی انتظامی كمیٹی كے صدر ابراہيم محمد بوملحہ نے پہلے اجلاس جو سعودی عرب كے شہر جدہ میں منعقد ہوگا اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ دو روزہ سيمينار دنيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے ماہرين كے تعاون سے "البستان روٹانا"میں منعقد ہورہا ہے۔ انہوں نے كہا یہ سيمينار گذشتہ سال حفظ قرآن كی عالمی انجمن كی تجاويز كی وجہ سے منعقد كيا جارہا ہے۔ اس میں عالمی قرآنی انسٹی ٹيوٹس كا تعاون حاصل ہے۔ اس سيمينار كے چھ اجلاس ہوں گے جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ اس میں سعودی عرب ، كويت، اردن، مصر، بحرين، الجزائر، لبنان ، سوڈان، تركی، ملائشياء ، برونائی، روس اور تيونس كے نمائندے شركت كریں گے۔
1001795