فرانس كے مغربی علاقے میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

فرانس كے مغربی علاقے میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

14:43 - May 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2321408
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے مغربی علاقے كے شہر ننٹس میں 27 مئی كو حفظ قرآن كريم كے پہلے مقابلے منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "oumma" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے یہ مقابلے انجمن اسلامی مغربی فرانس نے يورپين انسٹی ٹيوٹ برائے انسانی و اسلامی علوم كے تعاون سے منعقد كرارہی ہیں۔ یہ مقابلے مغربی فرانس كے مسلمانوں كے سالانہ اجتماع كے موقع پر ہورہے ہیں۔ یہ مقابلے حفظ كل قرآن ايك، دو، پانچ، دس اور بيس پاروں كے شعبوں میں ہورہے ہیں جس میں مرد اور خواتين كے علاوہ بچے اور نوجوان بھی حصہ لے سكتے ہیں۔ عمر كے اعتبار سے ان مقابلوں كو آٹھ سطحوں میں تقسيم كيا گيا ہے۔
آٹھ سال سے كم عمر بچے، بارہ سال سے نيچے ، 16 سال سے كم عمر ،18 سال سے كم عمر اور 18 سال سے زيادہ عمر كے جوانوں كو بھی چار حصہ میں تقسيم كيا گيا۔
1002710
نظرات بینندگان
captcha