ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «آيسسكو» ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی نشست اسلامی علوم وثقافت آرگنائزيشن(آيسسكو) كی كوششوں اور عالمی انجمن برائے حفظ قرآن اور جمہوریہ چاڈ كی "كنگ الفہد" يونيورسٹی كی شركت كے ہمراہ ملك كے دارالحكومت میں منعقد كی جائے گی۔
واضح رہے كہ اس نشست میں ۵۰ سے زائد ماہرين كے علاوہ چاڈ اور كيمرون كے قرآنی اداروں كے نمائندے شركت كریں گے اورافريقی ممالك كی تعمير و ترقی میں حفاظ قرآن كريم كے كردار كا جائزہ ليتے ہوئے باہمی تبادلہ خيال كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں چاڈ اور كيمرون سے تعلق ركھنے والے ماہرين كے علاوہ اسلامی علوم و ثقافت آرگنائزيشن(آيسسكو) كے نمائندے بھی شركت كریں گے۔
1004990