ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصری اطلاع رساں ويب سائیٹ "الاھرام"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ افغان سيكورٹی فورسز كے ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ افغانستان كی امن سپريم كونسل كے سينئر ركن ، سينیٹر اور صدر حامد كرزئی كے قريبی مشير "مولوی ارسلا رحمانی" ، گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد كی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
سيكورٹی ذرائع نے واضح كيا ہے كہ ارسلا رحمانی اس كونسل كے كليدی اور فعال ركن تھے جو صدر حامد كرزئی كی جانب سے طلبان كے ساتھ امن مذاكرات كے لیے تشكيل دی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ رحمانی طلبان دور (1996 تا 2001) میں ہائر ايجوكيشن كے سابق وزير تھے ، وہ ١١ سپتمبر كے بعد افغانستان پر ہونے والےامريكی حملے اور طالبان كی سرنگونی كی وجہ سے كرزئی حكومت میں شامل ہوگئے تھے ۔
1006929