فلوریڈا كا چرچ اسلام فوبيا كی ترويج كيلئے ٹری جونز كے طريقہ كار پر چل رہا ہے

IQNA

فلوریڈا كا چرچ اسلام فوبيا كی ترويج كيلئے ٹری جونز كے طريقہ كار پر چل رہا ہے

21:45 - May 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2327703
بين الاقوامی گروپ: رياست فلوریڈا كا چھوٹا سا چرچ جس میں عبادت كے لئے 50 افراد اكٹھے ہوتے ہیں اس پادری كا دوبارہ قرآن جلانا بتا رہا ہے كہ یہ چرچ امريكی معاشرہ میں تشدد اور اسلام فوبيا كی ترويج كرنا چاہتا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ سے عراق كے بين الاقوامی نصرة القرآن مقابلوں كے انچارج نے گفتگو كرتے ہوئے كہا امريكی پادری كا قرآن كو دوبارہ جلانا اور بعض كا اسلام اور اسلامی مقدسات كو امريكہ میں نقصان پہنچانا حيرت كی بات ہے۔ كيونكہ وہ اسلام اور اسلامی مقدسات كے زندہ و جاويد رہنے كی اہميت سے واقف ہیں اس لئے اپنی نسلی امتياز پر مبنی سياست كے ذريعہ مسلمانوں كے مقدس ترين كتاب كی بے حرمتی كررہے ہیں۔
الساعدی نے كہا اس لئے ہم نے 2011ء كو عراق میں قرآن كريم كی حمايت كا سال قرار ديا تھا كہ اس سے ہم نے تحريك صدر كے رہبر سيد مقتدی صدر كی ہدايت كے مطابق عراق كے اندر اور باہر قرآنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا۔ قرآنی ثقافت كی نشر و اشاعت زيادہ كركے قرآن كی حمايت كی جاسكتی ہے ہمیں قرآن كی بے حرمتی كے خلاف پوری دنيا كی سطح پر منصوبہ بندی كرنی چاہئے تاكہ اسلام اور مذہبی مقدسات كی توہين كا مقابلہ كيا جاسكتا ہے۔
1008009
نظرات بینندگان
captcha