بحرين كے حكومت مخالف سياسی رہنما اور "انقلاب كی حمايت اور بحرين كی پائيداری" منصوبے كے آرگنائزر"محمد كاظم الشہابی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا ہے كہ بحرين كا سعودی عرب كے ساتھ الحاق كو جس زاویے سے بھی دیکھا جائے غير ممكن نظر آتا ہے اور یہاں تك كہ جغرافيائی لحاظ سے بھی الحاق كی باتیں غير منطقی ہیں چونكہ سعودی عرب جو ايك جزيرہ نما ملك ہے، كے مقابلے میں بہت بحرین بہت چھوٹا ملك ہے البتہ اس سلسلے میں اور بھی بہت سے ایسی مشکلات ہیں جن كی طرف توجہ كرنا چاہيئے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ایک دن بحرينی عوام اپنے مكمل ارادے اور اختيار كی بنياد پر دوسرے ممالك كے ساتھ مضبوط اور گہرے تعلقات قائم كرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔
1012987