بين الاقوامی گروپ : ان حالات میں جبكہ بحرينی حكومت سعودی عرب كے ساتھ اتحاد كے منصوبے پر ناكام ہو چكی ہے اورخليج تعاون كونسل كے ركن ممالك نے بھی اس منصوبے كی مخالفت كر دی ہے اور آل خليفہ حكومت كے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں بحرين نے حكومت مخالف مظاہروں سے نمٹنےكے لئے صہيونی حكومت كی طرف مدد كا ہاتھ بڑھايا ہے۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق آل خليفہ حكومت نے پھر منہ كالا كرليا شيعہ مظٓاہرين كو كچلنے كے لیے بلجيم میں بحرينی سفير ﴿احمد محمد الدرسی ﴾ نے امريكا میں بحرينی نژاد یہودی سفير عزرانونو سے مدد طلب كی ہے حقيقت آل خليفہ كو اميد تھی سعودی عرب كے ساتھ اتحاد كے منصوبے كی ركن ممالك حمايت كریں گے ليكن اس مقصد میں ناكامی كے بعد تشدد كی پاليسی كو آكے بڑھاتے ہوئے اپنی گرتی ہوئی حكومت كو بچانے كی كوشش كررہی ہے كيونكہ سعودی عرب كے ساتھ اتحاد كے منصوبے ناكامی كے بعد حكومت كے لیے اور زيادہ مشكلات پيدا كر دی ہیں۔
بلجيم میں بحرين اور امريكہ كے سفيروں نے برسلز كے يورپين یہودی پارليمنٹ كے اجلاس سے خطاب میں ايران پر الزام لگاتے ہوئے كہا بحرين میں لوگوں كے مظاہروں كی كيفيت تيونس مصر اور ليبيا كے انقلابيوں سے مختلف ہے كيونكہ بحرين میں شيعوں كی شورش میں ايران جيسے ممالك كا ہاتھ ہے اسی لیے كی آل خليفہ حكومت اس مشكل سے نمٹنے كے كیے اسرائيلی حكومت سے مدد طلب كر رہی ہے آل خليفہ كی ظالم حكومت ان سے مدد طلب كررہی ہے جن كے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں كے خون سے رنگين ہیں ۔
۱0۱4896