شام میں اغوا شدہ لبنانی شہريوں كی آزادی كے بارے میں حكام كی مشاورت

IQNA

شام میں اغوا شدہ لبنانی شہريوں كی آزادی كے بارے میں حكام كی مشاورت

19:27 - May 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2333185
بين الاقوامی گروپ: شام كے شہر حلب كے علاقے اعزاز سے مسلح گروہ نے ايران سے زيارت كركے واپس جانے والے ۱۱ لبنانيوں كو اغوا كرليا ہے اس بارے میں لبنانی حكام نے وسيع پيمانے پر مشاورت شروع كردی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ ايكنا ﴾ نے المنار نیٹ ورك سے نقل كيا ہے ، ان زاہرين كو شام كے شہر حلب كے نزديك سے اغوا كيا گيا ہے ۔
حلب كے گورنر نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ زاہرين بائی روڈ سفر كر رہے تھے كہ تركی و شام كی سرحد پر انہیں اغوا كر ليا گيا ۔ اسی سلسلے میں لبنانی وزير خارجہ نے عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل نبيل العربی سے ان زاہرين كے اغوا كے بارے میں گفتگو كی نبيل العربی نے كہا كہ عرب ليگ اس مسئلے میں ہر طرح كی مدد كرنے كو تيا رہے لبنانی وزير خارجہ نے كويت ، عراق اور تركی كے وزاء سے بھی ٹيلی فونك گفتگو اور لبنانی شہريوں كے مسئلے كا جائزہ ليا ۔ شام اور تركی كی سرحد پر ۲۰۱۱ مسلح دہشت گرد بيرونی حمايت كے سائے میں شامی علاقوں میں دہشت گرد كاروائيوں میں مشغول ہیں اور اس علاقے میں نا امنی كا باعث بنے ہوئے ہیں ۔
1014786
نظرات بینندگان
captcha