ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايجنسی (ايكنا) نے "The News Tribe" نیٹ ورك نيوز سے نقل كيا ہے كہ "نجاہ قاسم بالقاسم"، يمينہ بينگوی، اور قادر عريف گذشتہ بيس سالوں سے فرانسيسی صدر كی بائیں بازو كابينہ كے مسلم اراكين ہیں۔
34 سالہ بالقاسم، مغربی نژاد نئی كابينہ میں عورتوں كے حقوق كی وزارت كا عہدہ ليا ہے۔ بالقاسم فرانسو اولانڈ كی انتخابی مہم میں مشير بھی رہی ہیں اور اس وقت وہ عورتوں كے حقوق كی وزارت كے علاوہ فرانس كی سركاری كابينہ كی ترجمان بھی ہیں۔
يمينہ بينگوی، فرانس میں الجزائری نژاد، دوسرے مسلم كابينہ كے وزير ہیں كہ جنہوں نے بيرون ملك رہنے والے فرانسيسيوں كے امور كی ذمہ داری لی ہے۔
قادر عريف الجزائری نژاد، بھی مسلم كابينہ كے تيسرے ركن كہ جنہوں نے فرانس میں ریٹائرڈ فوجيوں كی وزارت كے امور كا عہدہ ليا ہے۔
جان مارك آئرو، فرانس كے شہر نينٹس كے مئير، اور سوشلسٹ پارٹی كے ركن، اولانڈ كی طرف سے اس كابينہ كے وزير قرار پائے ہیں۔
1013789