لبنانی حكام كی طرف سے شام میں اغوا شدہ زائرين كے بارے وسيع پيمانے پر تحقيقات

IQNA

لبنانی حكام كی طرف سے شام میں اغوا شدہ زائرين كے بارے وسيع پيمانے پر تحقيقات

22:19 - May 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2333667
بين الاقوامی گروپ: لبنانی حكام نے اغوا شدہ گيارہ لبنانی زائرين كی آزادی كيلئے وسيع پيمانے پر تحقيقات شروع كردی ہیں كہ جن كو شام كے شہر حلب كے نزديك اعزاز سے اغوا كيا گيا تھا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ زائرين حلب شہر كے نزديك ايران سے زيارات كے بعد واپس لبنان آرہے تھے كہ انہیں اغوا كرليا گيا۔
حلب كے گورنر نے بتايا كہ یہ زائرين زمينی سفر كررہے تھے ان كو تركی اور شام كے بارڈر كے نزديك مسلح دہشت گردوں نے عورتوں كو آزاد جبكہ مردوں كو اغوا كرليا۔
اس موضوع پر لبنان كے وزير خارجہ عدنان منصور نے گذشتہ شب عرب يونين كے سيكرٹری جنرل نبيل العربی سے ٹيلی فون پر بات چيت كی اور كہا لبنانی زائرين كو جلد از جلد آزاد كرايا جائے۔ نبيل العربی نے بھی اپنی يونين كی طرف سے مكمل تعاون كا وعدہ كيا ہے۔
اسی طرح لبنان كے وزير خارجہ نے شام، كويت اور عراق كے وزرائے خارجہ سے بھی ٹيلی فون پر گفتگو كی اور كہا لبنان كے اغوا شدہ زائرين كی آزادی كيلئے بھرپور كوششیں كی جائیں۔
لبنان كی ايوان كے چئيرمين نبیہ بری، نے بھی نيشنل فرنٹ لبنان كے ڈائريكٹر وليد جنبلاط اور لبنان كے وزيراعظم نجيب ميقاتی سے ٹيلی فون كے ذريعہ لبنانی زائرين كی آزادی كے بارے تحقيقات كرنے كا حكم ديا اور وليد جنبلاط نے بھی اس جيسے اقدامات كی مذمت كی اور ہر قسم كے تعاون كی حامی بھری۔
1014786
نظرات بینندگان
captcha