ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ramsud»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۷ مئی كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰ بجے"يونين آف اسلامك فیڈريشن فرانس" كی كوششوں اور فرانس كے ممتاز علمائے دين اور جنوبی علاقوں سے تعلق ركھنے والے مسلمان شہريوں كی موجودگی میں "اسلام ؛ امن اور روحانيت كا دين" كے موضوع سے دسویں سالانہ اجتماع كا آغاز كيا گيا جو رات ۸ بجے تك جاری رہا ہے ۔
واضح رہے كہ سالانہ اجتماع كے ضمن میں دينی اور علمی نشستوں ، دنيا بھر اور اسلامی مالياتی نظام میں مسلمانوں كے كردار كے حوالے سے خطابات كے علاوہ حفظ و قرأت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد بھی كيا گيا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ یہ مقابلے بچوں ، نوجوانوں اور بڑی عمر كے افراد پر مشتمل مختلف گرپوں كے درميان منعقد كیے گئے ہیں ۔
1017738