حزب اللہ ؛ شام میں اصلاحات اور استحكام كی حمایت کرتی ہے

IQNA

حزب اللہ ؛ شام میں اصلاحات اور استحكام كی حمایت کرتی ہے

21:08 - May 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2336368
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے نائب صدر نے تاكيد كی ہے حزب اللہ شام كے معاملے میں واضح موقف ركھتی ہے اور شامی عوام كی اصلاحات اور استحكام كی حمايت كرتی ہی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے المنار چينل سے نقل كيا ہے حزب اللہ لبنان كی ايگزيكٹوكونسل كے نائب صدر شيخ نبيل فاووق نے گزشتہ روز ۲۷ مئی كو گفتگو كرتے ہوئے كہا اسرائيل لبنان كے استحكام سے خوف زدہ ہے ۔ كيونكہ استحكام بہت قدرتمند اسلحہ ہے ۔
انہوں نے كہا فرقہ وارنہ تقريریں لبنان كے مستقبل كو خطرناك ہیں اور ہر طرح كی فرقہ بازی ملكی سالميت كے نقصان دہ ہے۔
انہون نے مزيد كہا استعماری قوتیں لبنان كو شام كے داخلی معاملات میں ملوث كرنا چاہتی ہیں حالانكہ ہم شام كی عوام كے بارے میں واضح موقف ركھتے ہیں اور شام كی عوام كے استحكام اور اصلاحات كی حمايت كرتے ہیں ۔
1018453
نظرات بینندگان
captcha